Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان ہرگز اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا: سینٹ کے چیرمین

پاکستان کے ایوان بالا سینٹ کے چیرمین نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہرگز غاصب صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔

پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل جیو  کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے پر عالمی سطح پر کڑی نکتہ چینی کے ساتھ پاکستان کے ایوان بالا سینٹ کے چیرمین صادق سنجرانی نے ایک بار پھر واضح لفظوں میں کہا کہ اسرائیل غیر قانونی اور غاصب حکومت ہے اور اسے تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پاکستانی سینٹ کے چیرمین کا کہنا تھا کہ روابط شروع کرنے کیلئے اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے معاہدے کے مختلف نتائج سامنے آئیں گے۔

پاکستان کے عوام نے کل متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے کے خلاف پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکال کر اس معاہدے سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس