محرم کے موقع پر حالات خراب کرنے کی کوشش ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک
Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان میں محرم الحرام کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کا خاص پلان ترتیب دیا ہے تا کہ دہشتگرد کوئی بھی تخریبی کارروائی نہ کر سکیں۔
پاکستان کے صنعتی شہر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں سے مبینہ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے شہر میں داخلے کی اطلاع ملی جس پر بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا۔
اس موقع پر دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد رفیق اور عدنان ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد عدنان کا تعلق بلال منصورہ گروپ سے تھا۔