کراچی میں لشکرجھنگوی کے دو خطرناک دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے دو خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور رینجرز کے اہلکاروں کی مشترکہ کاروائی میں دو خطرناک دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسحلہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔
رینجرز کے ترجمان کی جاری کردہ چارج شیٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں کے علاوہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ گلنگ کے واقعات میں بھی مطلوب تھے۔
دہشت گردوں کا تعلق تکفیر دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے اور ان میں ایک کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے گزشتہ روز بھی لاہور ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مار کر حزب الاحرار سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔