پاکستان میں مزید 23 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختونخوا کے علاقوں باجوڑ اور بنوں میں کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کارروائی کے نتیجے میں 11دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جن میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا -
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ادھر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا -
اس سے پہلے پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے تھے -
دورسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے -
پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر ملک کے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا-