Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • چمن اور اسپین بولدک پاک افغان بارڈر پر رفت آمد بحال

پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن اسپین بولدک گزرگاہ کو ایک بار پھر کھول دیا گیا ہے۔

قندھار پولیس چیف نے نیوز ایجنسی آوا کو بتایا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کی وجہ سے بند کی جانے والی گزرگاہ، اسپین بولدک چمن پر مسافروں کی رفت و آمد بحال ہو گئی ہے۔

تقریبا بیس روز قبل پاکستان اور افغانستان کے سرحدی محافظین کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد مذکورہ گزرگاہ کو بند کردیا گیا تھا۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پر حصار کشی  کے بعد دونوں ملکوں کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ ڈیورنڈ لائن کے معاملے پر پائے جانے والے اختلافات کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

حکومت افغانستان ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہیں کرتی جبکہ پاکستان مذکورہ لائن کو دونوں ملکوں کے درمیان سرحد قرار دیتا ہے۔

ٹیگس