Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں 9 محرم الحرام کی مجالس اور جلوس عزا

پاکستان اور ہندوستان میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں 9 محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مجالس عزا اور جلوس عزا گزشتہ برسوں کی طرح نہیں ہیں تاہم عزاداری کا سلسلہ اس ملک کے مختلف شہروں میں جاری ہے جبکہ پاکستان بھر میں مجالس اور جلوس عزا کے موقع  پرجلوسوں کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں اور آنے والے ہر شخص کی میٹل ڈیٹکٹرز سمیت جامع تلاشی لی جا رہی ہے۔

جلوسوں کی بذریعہ ہیلی کاپٹر، سیف سٹی کیمروں، ڈرون کیمروں اور وڈیو سرویلینس سے نگرانی کی جارہی ہے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹس پر فوری طبی امداد پہنچانے کے لیے درجنوں ایمبولینسز بھی موجود ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس سمیت مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے قریبی علاقوں میں موبائل سروس بند ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی 6، ایف 10 میں مکمل، جبکہ سیکٹر جی 7 کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جلوس کے اختتام تک جزوی بند رہے گی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق موبائل فون سروس جلوس کے اختتام تک بند رہے گی۔

ملتان میں 9 محرم کے جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

ہنگو شہر اور گرد و نواح میں بھی موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔

جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی کے لیے پولیس و رینجرز بھی تعینات ہے۔

لاہور میں 9 محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ سے نکلے گا، یہ جلوس رات گئے اسلام پورہ پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے امام بارگاہ ناصرالعزاء سے برآمد ہو گا، ماتمی جلوس مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ ناصر العزاء پہنچ کر اختتام پذیرہو گا۔

نویں محرم کے موقع پر کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر جلوس کے راستے میں جگہ جگہ سبیلیں لگائی گئی ہیں اور لنگر کا انتظام کیا گیا ہے۔

پشاور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہو گیا۔

جلوس صدر روڈ، فخرِ عالم روڈ اور ٹیپو سلطان روڈ سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پہنچے گا جہاں عزاء دار نمازِ ظہرین ادا کریں گے۔

ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال پر دوبارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 1600 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں 10 ہزار 600 پولیس اہلکار سیکیورٹی پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بھی سخت سیکیورٹی انتظامات میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالسں عزا بپا کی جا رہی ہیں اورعزا داری کا سلسلہ جا ری ہے۔

ٹیگس