پاکستان میں کورونا
Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں تیزرفتار کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورورنا کےتین سو چودہ نئے مریضوں اور سات نئی اموات کی تصدیق کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ ستانوے ہزار پانچ سو بارہ ہے جن میں سے چھے ہزار تین سو پینتس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تین سو تینتالیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مکمل طورپر شفایاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ بیاسی ہزار دو سو اڑسٹھ ہوگئی ہے۔