پاکستان ، کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں مسلسل کمی
Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
پاکستان ، کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں مسلسل کمی کے بعد کورونا کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا میں سترھویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق منگل کی صبح تک چوبیس گھنٹے میں کورورنا کے ایک سو ستائیس نئے مریضوں اور صرف دو نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران کورونا کے مزید ایک سو اکتالیس مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے ۔اس وقت پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ ننانوے ہزار ایک سو چھے ہے جن میں سے چھے ہزار تین سو سینتالیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، چھے ہزار سات سو بیالیس کورونا کے مریض اسپتالوں ، قرنطینہ کے مراکز یا اپنے گھروں میں آئسولیشن میں زیر علاج ہیں اور دو لاکھ چھیاسی ہزارسولہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔