Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے عناصر

پاکستان میں ایک سازش کے تحت فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش ہو رہی ہے جسے ہم ناکام بنا دیں گے۔

شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں ریلوے اسپتال کی اپ گریڈیشن کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش ناکام بنا دی گئی، کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں، یہ لوگ شیعہ سنی علماء کو شہید کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پہلے تو پاکستان میں مولوی جلالی نے رسول خدا (ص) کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شان میں توہین کی تھی جس کی شیعہ اور سنی علماء نے مذمت کی اور اس کے خلاف احتجاج کیا گیا تاہم اس سازش میں شریک بعض نا عاقبت اندیش قسم کے لوگ پاکستان کو نا امن اور ملک کو افراتفری کا شکار کرنا چاہ رہے ہیں اور پاکستانی عوام عرب ملکوں کے اسرائیل سے تعلقات اور اہل فلسطین کی چیخ و پکار پر لبیک کہنے کی بجائے آپس میں الجھ گئے ہیں۔

قرآن اور رسول  اسلام (ص) کی توہین کے خلاف احتجاج اور امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنانے کے بجائے وہ آپس میں دست و گریباں ہو گئے ہیں۔ ایسے وقت میں پاکستان کو امن اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے اور حکومت کو ان عناصر کے ساتھ جو بدامنی اور انتشار کا مظاہرہ کر رہے ہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیئے۔

ٹیگس