عبداللہ عبداللہ، 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں اہم خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کریں گے۔ قومی مفاہمت کی ہائی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداﷲ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
دورے سے افغان امن عمل کے تناظر میں بات چیت، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ کا یہ دورہ ایسے میں انجام پا رہا ہے کہ جب دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات جاری ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔