پاکستان اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا: پاکستانی سیاستدانوں کا دو ٹوک موقف
امریکہ کے دباو میں عرب امارات اوربحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنا، فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور یہ ہمارا دو ٹوک پیغام ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح کرتے ہوئے پاکستانی موقف کو پیش کیا۔
عالمی کانفرنس میں بذریعہ انٹرنیٹ پاک و ہند سمیت دنیا بھر سے سینکڑوں پیس ایکٹویسٹ، محقق، صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
ہندوستانی سیاست دان منی شنکر جبکہ پاکستان سے سینیٹر جاوید جبار نے پاکستان- ہندوستان تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے
تمام تر اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے مابین بلاتعطل مذاکرات پر زور دیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے دباو میں آ کرعرب امارات اوربحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔