Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • شہباز شریف چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے کر دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں جج جواد الحسن نے معاملے کی سماعت کی جہاں شہباز شریف کو پیش کیا گیا- اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت پہنچی تاہم پولیس نے کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کر رکھا تھا-

اٹھائیس اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں احاطہ عدالت میں ہی گرفتار کر لیا تھا-

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

کمرہ عدالت میں جج کے روبرو شہباز شریف نے دعوا کیا کہ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے وکلا نے چار دن لگائے اور دلائل مکمل کئے لیکن نیب اور حکومت میں گٹھ جوڑ ہو چکا ہے۔ شہباز شریف کو عدالت نے تیرہ اکتوبر تک نیب کے حوالے کر دیا۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ نون نے شہباز شریف کی گرفتاری کو اے پی سی کا انتقام قرار دیا ہے۔

ٹیگس