Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں مزید بہتری

پاکستان میں بھی کورونا سے یومیہ متاثر ہونے والوں کے مقابلے میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملک میں کورونا کے چار سو سڑسٹھ نئے مریضوں اور چھے نئی اموات کا اندراج کیا گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید سات سو اسّی افراد شفایاب ہوئے ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ پندرہ ہزار دو سو ستائیس ہے جن میں سے چھے ہزار پانچ سو تیئیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ تین لاکھ چھے سو سولہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد آٹھ ہزار پانچ سو اٹھاسی بتائی ہے۔

ٹیگس