پاکستان میں کورونا کی صورت حال
Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
پاکستان میں بھی کورونا سے یومیہ متاثر ہونے والوں کے مقابلے میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملک میں کورونا کے پانچ سو تراسی نئے مریضوں اور نو نئی اموات کا اندراج کیا گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید ایک ہزار ستاسی افراد شفایاب ہوئے ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ سولہ ہزار نو سو چونتیس ہے جن میں سے چھے ہزار پانچ سوچوالیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ تین لاکھ دو ہزار تین سو پچھتر افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد آٹھ ہزار پندرہ بتائی گئی ہے جن میں سے چار سو ستانوے افراد کی حالت نازک ہے۔