Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی صورت حال

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی یومیہ تعداد ایک بار پھر شفایاب ہونے والوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین سو چھیانوے افراد شفایاب ہوئے جبکہ چھے سو چھیاسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے بارہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھے ہزار پانچ سو ستر ہوگئی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ اٹھارہ ہزار نو سو بتیس ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ تین ہزار چـار سو اٹھاون افراد شفایاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد آٹھ ہزار نو سو چار بتائی گئی ہے۔

 

ٹیگس