پاکستان میں کورونا مریضوں کے اعداد و شمار
Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کے یومیہ متاثرین کی تعداد شفایاب ہونے والوں سے بڑھ گئی۔
پاکستان کے نیشنل کورورنا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا کے چار سو اکہتر مریض شفایاب ہوئے اور چھے سو پندرہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید چودہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ بیس ہزار چار سو ترسٹھ ہے جن میں سے چھے ہزار چھے سو ایک مریض ہلاک ہوچکے ہیں اور تین لاکھ پانچ ہزار اسّی افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت کورونا کے فعال معاملات کی تعداد آٹھ ہزار سات سو بیاسی ہے۔