Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں انضمام شدہ علاقوں کی ترقی و تعمیر کے لئے پختہ عزم کا اعلان

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے انضمام شدہ علاقوں کی ترقی و تعمیر کے لئے پختہ عزم کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق عمران خان نے انضمام شدہ علاقوں اور صوبہ پنجاب کی ترقی کے موضوع پر ہونے والے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ ان کی حکومت انضمام شدہ علاقوں کی ترقی و تعمیر کے لئے پوری طرح پر عزم ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، فواد چودھری، عمر ایوب اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں اور چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں کی ترقی و تعمیر کے لئے محصولات اور آمدنی کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر زور دیا۔

 

ٹیگس