پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ
پاکستان کی نیشنل کاؤنٹر ٹررازم اتھارٹی نے پشاور اور کوئٹہ میں الرٹ جاری کردیا ہے۔
پاکستان کی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نیکٹا نے اپنے تھریٹ الرٹ میں کہا ہے کہ ٹی ٹی پی نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔
نیکٹا کا کہنا ہے کہ اس کی اطلاع کے مطابق دہشت گردوں نے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لئے بموں کے دھماکے اور خودکش حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
پاکستان کی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اس نے اطلاعات کی بنیاد پر اکیس اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں ایک کارروائی کرکے بھاری مقدار میں بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کئے ہیں۔ نیکٹا کے مطابق دہشت گرد یہ دھماکہ خیز مواد کوئٹہ اور خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں استعمال کرنے والے تھے۔
نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سیکورٹی انتظامات بڑھا دئے جانے کی سفارش کی ہے۔