Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • شہباز شریف کو جیل میں بیڈ فراہم کیا جائے: عدلیہ کا حکم

پاکستان میں عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جیل میں بیڈ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور کی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ شہباز شریف کو جیل میں بیڈ فراہم کریں-

سماعت کے دوران جیل کے سپریٹنڈنٹ بھی موجود تھے، ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ایم آر آئی کرانے کے لئے ایک دو روز میں شہر کے کسی اسپتال میں منتقل کیا جائے گا- لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق انہیں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جائیں-

دوسری جانب عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج کر دی- شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نیب نے دی تھی۔

ٹیگس