Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دوبارہ سر اٹھاتا کورونا، مزید 17 ہلاک، وفاقی وزیر بھی مبتلا

پاکستان میں کورونا نے پھر پنجے گھاڑ دئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد کورونا کا شکار ہوکر دم توڑ گئے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیرعلی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے علی زیدی نے اپنی طبیعت سے متعلق بتایا اور لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب انہیں خود کو آئسولیٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس دوران سوشل میڈیا کا استعال جاری رکھتے ہوئے قوم کو لوٹنے والوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ علی زیدی نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ان سب کو طاقت دے جو انصاف کے لئے کھڑے ہیں۔

در ایں اثناء پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد وبا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 823 ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 تک جا پہنچی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 592 ہو گئی۔

ٹیگس