Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو دوسو سات رن کا ہدف

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جارہا ہے۔

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم ابتدا میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر چمو چھبابا چھے رن بنا کر حارث رؤوف کی گیند کا شکار بنے۔
پاکستان کے افتخار احمد کی تباہ کن باؤلنگ نے زمبابوے کی ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب بڑھنے سے روک دیا اور پوری ٹیم چھیالیس اوورز میں دو سو چھے کے اسکور پر آوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے پانچ، حارث رؤوف، محمد موسی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو چھپیس رن سے شکست دی تھی۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ان دنوں تین ایک روزہ میچ کی سیریز کھیل رہی ہیں۔

ٹیگس