گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے۔ انھوں نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب اور آزادی پریڈ سے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں اپوزیشن رہنماؤں اور ان کی تحریک پی ڈی ایم پر سخت ترین حملے کئے ۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن رہنما ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنما پاکستانی فوج اور عدلیہ کے خلاف بیان دے رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کے رہنما انہیں بلیک میل کرکے این آر او لینا چاہتے ہیں۔