Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے کیسز میں کمی آنے کے بعد اب نئے معاملات میں اضافہ

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں کمی آنے کے بعد اب نئے معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال میں ایک بار پھر تشویش پیدا ہونے لگی ہے اور طویل عرصے کے بعد یومیہ کیسز کی تعداد ایک بار پھر ایک ہزار سے زائد ہونے لگی ہے- پاکستان کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے اور اسی کے پیش نظر پبلک مقامات کو رات دس بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک ہزار ایک سو تئیس نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں بارہ افراد کورونا سے دم توڑ چکے ہیں - پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز تین لاکھ پینتیس ہزار جبکہ مرنے والوں کی تعداد چھے ہزار آٹھ سو پینتیس ہے۔

ٹیگس