بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر کا دورۂ پاکستان
بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر 2 روزہ دورے پر آج صبح پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ 17رکنی وفد کے ہمراہ استنبول سے اسلام آباد پہنچے ۔
اپنے دورۂ پاکستان کے دوران بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ پاکستان سکے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِاعظم عمران خان، اسپیکر اسد قیصر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی سے ملاقاتیں کریں گے اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ بوسنیا کے علاقے سربرینٹسا میں نوے کی دہائی میں سربیا کی فوج نے منظم انداز میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام اور خواتین کی عصمت دری کی تھی۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے جنگی جرائم کے ٹربیونل نے 2017 میں بوسنیا ہرزگوینا کے مسلمانوں کے قتل عام خاص طور پرسربرینسٹا میں 1995 کے اواخر میں 8000 مسلمانوں کے قتل عام اور انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے بوسنیا کے قصاب راٹکو ملاڈچ کوعمر قید کی سزا سنائی ۔