Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے شعبۂ صحت کیلئے اچھی خبر

عالمی ادارہ صحت اور پاکستان میں دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور پاکستان میں دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ڈبلیو ایچ او 886 ملین ڈالر (ایک کھرب ،اکتالیس ارب،اکتیس کروڑ ستر لاکھ روپے ) فراہم کرے گا۔

اسلام آباد میں کنٹری کوآرڈی نیشن اسٹریٹجی معاہدے کی تقریب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے خطاب کے دوران بتایا کہ ڈبلیو ایچ او 5 سال میں 886 ملین ڈالرز فراہم کرے گا، جو ایڈوانس یونیورسل ہیلتھ کوریج، ہیلتھ ایمرجنسی معاہدے کا حصہ ہوں گے۔

اس موقع پر سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا ماہی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شعبہ صحت میں تحقیق کے بعد معاہدے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔ ڈبلیو ایچ او پاکستانی شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔  

 

ٹیگس