Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی زمبابوے کو ہرایا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئٹنی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے لگاتار دوسری جیت اپنے نام کی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس فیصلے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ دوسری اننگ میں گیند زیادہ اچھی طرح بلے پر آتی ہے اس لئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کی یہ حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی اور اس نے اپنی مہمان ٹیم کو لگاتار دوسرے میچ میں ہراتے ہوئے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے زمبابوے کو چھے وکٹ سے شکست دے دی تھی ۔

ٹیگس