Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
  • گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں حریف جماعتوں کے پیشگی برتری اور جیت کے دعوے

گلگت بلتستان کی 23 نشتوں کے لئے انتخابی معرکہ 15 نومبر کی صبح آٹھ بجے شروع ہورہا ہے

اطلاعات کے مطابق پولنگ کا عمل 15 نومبر کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

حریف جماعتوں نے ابھی سے ہی اپنی برتری اور جیت کے دعوے شروع کردیئے ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کے حقدار رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 361 ہے۔

 گلگت بلتستان کی 23 نشستوں پر ووٹنگ کے لئے 1 ہزار 260 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

 گلگت بلتستان کے انتخابات کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 297 جبکہ 280 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

مقامی میڈيا کے مطابق سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار 481 اہلکار تعینات ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور جی بی اسکاؤٹس شامل ہیں۔

دیگر صوبوں سے 5 ہزار 700 اضافی پولیس نفری بھی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کی گئی ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس گلگت میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

 

 

ٹیگس