دباؤ کے باوجود صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے: عمران خان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i375981-دباؤ_کے_باوجود_صیہونی_حکومت_کو_تسلیم_نہیں_کریں_گے_عمران_خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے صیہونی حکومت کو تسلیم کرنا ناممکن ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • دباؤ کے باوجود صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے صیہونی حکومت کو تسلیم کرنا ناممکن ہے۔

پاکستان کے وزیر ا‏عظم نے کہا ہے کہ ان پر صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے دباؤ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم حکومت پاکستان صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔

عمران خان نے دباؤ بنانے والے ممالک کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق انہیں ملنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے عوام نے بھی اب تک بارہا مظاہرے کر کے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ہے اور فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونیوں سے نفرت پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔