Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس میں سے تیئیس عام نشستوں کے لیے چار خواتین سمیت تین سو تیس اُمیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شروع ہوا ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا اور اس دوران سات لاکھ سینتالیس ہزار افراد اپنا حق رائے دھی استعمال کریں گے۔

اس موقع پر سیکورٹی کے کڑی انتظامات کیے گئے ہیں اور پندرہ ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ووٹنگ کے دوران کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور ووٹروں کو چھے فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کے لیے پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے بھرپور انتخابی مہم چلائی۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور علاقے کو جلد صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس