گلکت بلتستان میں اسمبلی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری
پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں اتوار کو صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ جو لوگ پولنگ اشٹیشن کے اندر تھے انہیں پانچ بجے کے بعد بھی ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت تھی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پولنگ ختم ہوتے ہیی ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئي جن میں سے سولہ نشستوں کے مکمل مگر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آ گئے۔ چھے نشستوں پر آزاد امیدوار، پانچ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، چار پر پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات میں سات حلقوں کے مکمل نتائج آنا باقی ہیں، تین حلقوں میں پی ٹی آئی، دو میں مسلم لیگ ن کے جبکہ پی پی پی اور جے یو آئی (ف) کے ایک ایک امیدوار آگے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس میں سے تیئس نشستوں کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے میڈیکل پروٹوکول کا خاص خیال رکھا گیا اور ووٹروں کو ایک دوسرے سے چھے فٹ کے فاصلے کھڑے ہونے کی ہدایت دی گئي تھی۔