Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • پی سی ایل کا فائنل میچ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

اتوار کی رات کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطان کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کی رات ملتان سلطان نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر ایک سو بیاسی رن بنائے اور ملتان سلطان کو جیت کے لئے ایک سو تراسی رن کا ٹارگٹ دیا۔
ملتان سلطان کی پوری ٹیم ایک سو ستاون رن پر آؤٹ ہوگئی اور لاہور قلندرز نے میچ پچیس رن سے جیت لیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف نے تین تین اور شاہین آفریدی نے دو وکٹ لئے۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان سترہ نومبر منگل رات کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دس میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے چھے میں کراچی کنگز اور چار میں لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی ہے۔
پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کراچی نے لاہور کو دونوں میچوں میں شکست دی تھی اور دوسرے سیزن میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا تھا۔

ٹیگس