Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پی ایس ایل میں پائے نہاری کا مقابلہ آج

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کچھ ہی دیر بعد لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ منگل کی رات کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی تاریخ میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں منگل کے میچ کو اب تک کا سب سے زیادہ سخت مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بعض لوگ اس مقابلے کو پائے بمقابلہ نہاری اور چرغہ، بمقابلہ بریانی کا نام بھی دے رہے ہیں۔ کراچی کنگز، پہلے ہی کوالیفائر میں ملتان سلطانز کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔

لاہور قلندرز نے فائنل میں پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لئے پہلے پشاور زلمی کو مقابلے سے باہر کیا اور اس کے بعد ملتان سلطان کو ایک سخت مقابلے میں پچیس رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آج رات پاکستان سپرلیگ کی ٹرافی کس کو ملتی ہے، کراچی کنگز کو یا لاہور قلندرز کو ۔

ٹیگس