عمران خان کا دورہ افغانستان
عمران خان کے دورہ افغانستان کے موقع پر کابل میں تعطیل اور سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج باضابطہ سرکاری دورے پر افغانستان جا رہے ہیں، ان کے دورہ افغانستان کے موقع پر کابل میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقامی اخباری ذرائع مطابق عمران خان کے دورے کی وجہ سے دارالحکومت میں پاکستانی جھنڈے بھی لہرا دیے گئے ہیں جب کہ شہر میں عام تعطیل کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کی نگرانی کو آسان بنانا ہے۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے اس دورے کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ، افغانستان کے صدر اشرف غنی کی طرف سے رواں برس 25 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ایک ٹیلی فونک گفتگو میں ہوئے اتفاق کے تناظر میں ہو رہا ہے۔
عمران خان کے اس دورے میں پاکستان کے دیگر سول اور فوجی حکام بھی ہمراہی کررہے ہیں۔