پاکستان نے کیا افغان فریقین کے مابین معاہدے کا خیر مقدم
Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان نے افغان فریقین کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دوحہ میں مختلف افغان فریقین کے مابین رولز اینڈ پروسیجرز کے حوالے سے معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جس سے فریقین کے مابین بات چیت کے ذریعہ مسائل کوحل کرنے کی کوششوں کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات ایک وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی حل پر اختتام پذیر ہوں گے جس سے ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا راستہ ہموار ہوگا۔