Dec ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض دو مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ہے، 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پروجیکٹ کے لیے دیے جائیں گے اور منصوبے کی رقم سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔

ورلڈ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے سے قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے شعبۂ صحت کو بہتر کیا جائے گا، منصوبے سے کورونا پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجینسی پروجیکٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے، جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا۔

ٹیگس