Dec ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ کےخلاف ہوم سیریز کی تیاریاں

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ ہوم سیریز کے لئے پاکستانی کرکٹ بورڈ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچ بالترتیب کراچی راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائيں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے آئیں گی۔

 سنہ 1995 کے بعد سے لے کر اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کْل 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ ان گیارہ میں سے سات میں جنوبی افریقہ جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ 

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم  18 سال کے بعد جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ دونوں ٹیمیں  پاکستان کی سرزمین پر کبھی کسی ٹی ٹونٹی سیریز میں مدمقابل آئیں گی۔

ٹیگس