Dec ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں پی ڈی ایم اور حکومت آمنے سامنے، لاہور جلسہ اتوار کو

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے لاھور میں حکومت مخالف جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل اہم اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی ایک تعداد گریٹر اقبال پارک کے ایک گیٹ کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف قائم ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے الائنس پی ڈی ایم نے تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان کے احاطے میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے جلسے میں رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جلسے کی انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے کارکنوں نے مینار پاکستان کے اندر اسٹیج سجانا شروع کر دیا ہے۔ اس درمیان ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت تصادم چاہتی ہے اور اگر حالات بگڑے تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

ٹیگس