Dec ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کمزور پڑی

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے کمزور پڑجانے کی خبر ہے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار سات سو بانوے نئے مریضوں اور باسٹھ اموات کا اندراج کیا گیا جو گزشتہ چالیس دن کے دوران متاثرین کی سب سے کم یومیہ تعداد بتائی گئی ہے۔ اس دوران ایک ہزار چھے سو اسّی کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ اٹھاون ہزار نوسو اڑسٹھ ہے جن میں سے نو ہزار تین سو بانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور چار لاکھ نو ہزار پچاسی افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کم ہو کے چالیس ہزار چار سو اکیانوے رہ گئی ہے جن میں سے دو ہزار چار سو تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ٹیگس