Dec ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی تازہ صورتحال

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران منگل کے روز کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی تاہم اموات میں اضافے کا مشاہدہ کیا گیا.

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار سات سو چار افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ بیاسی مریضوں کا انتقال ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے جبکہ اموات میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار سات سو بانوے نئے مریضوں اور باسٹھ اموات کا اندراج کیا گیا جو گزشتہ چالیس دن کے دوران متاثرین کی سب سے کم یومیہ تعداد ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پاکستان میں ایک ہزار آٹھ سو باون مریض کورونا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ ساٹھ ہزار چھے سو بہتّر ہو گئی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد چالیس ہزار دو سو اکسٹھ ہے۔

پاکستان میں اب تک چار لاکھ دس ہزار نو سو سینتیس افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور نو ہزار چار سو چوہتر افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ٹیگس