پاکستان، مزید دو ہزار سے زائد کورونا میں مبتلا
Dec ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار ایک سو بیالیس نئے مریضوں اور چوراسی اموات کا اندراج ہوا۔ اس دوران چار ہزار چار سو پندرہ کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ باسٹھ ہزار آٹھ سو چودہ ہو گئی ہے جن میں سے نو ہزار پانچ سو ستاون افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور چار لاکھ پندرہ ہزار تین سو باون افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کم ہو کے سینتس ہزار نو سو پانچ رہ گئی ہے۔