Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • اپوزیشن کی حرکتوں کی تاریخ میں نظیر نہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف نے جس طرح سے فوج پر حملہ کیا ہے ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف چکوال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار پاکستان کی اپوزیشن آرمی چیف اور آئی ایس آئی کو ٹارگیٹ کر رہی ہے-

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ حکومت کسی طرح ان لوگوں کو این آر او ے دے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کو جمہوریت پسند کہلانے والے کہتے ہیں کہ منتخب حکومت کو گرادو -

اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی تو کیا اپوزیشن کسی فورم پر گئی؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کسی ثبوت کے بغیر فوج پر حملے شروع کر دئے-

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ بقول ان کے ان چوروں کو اگر کسی نے این آر او دیا تو وہ ملک سے غداری کرے گا۔

ٹیگس