پاکستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ تمام افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i378327-پاکستان_میں_فوجی_ہیلی_کاپٹر_گر_کر_تباہ_تمام_افراد_جاں_بحق
گلگت بلتستان میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر ایک سپاہی کے جسد خاکی کو منتقل کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ تمام افراد جاں بحق

گلگت بلتستان میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر ایک سپاہی کے جسد خاکی کو منتقل کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نےآئی ایس پی آر کے حوالے سے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں سپاہی عبد القدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ اسکردو منتقل کرنے والا ہیلی کاپٹر تکنیکی وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ میجر محمد حسین، کو پائلٹ میجر ایاز، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔