Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں اتوار کو یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار اٹھ سو ترپن نئے مریضوں اور اٹھاون نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران ایک ہزار چھے سو تینتالیس کورونا کے مریض مکمل طور پر شفایاب بھی ہوئے۔
پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے تینتس ہزار دو سو ستر نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ملک میں انجام پانے والے کورونا ٹیسٹ کی تعداد پینسٹھ لاکھ ستاون ہزار ایک سو بارہ ہو گئی ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ اکہتر ہزار تین سو پینتس ہے جن میں سے نو ہزار آٹھ سو چوہتر افراد انتقال کرچکے ہیں اور چار لاکھ بائیس ہزار ایک سو بتیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد انتالیس ہزار تین سو انتس بتائی جاتی ہے جن میں سے دو ہزار دو سو بیاسی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹیگس