Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • سابق وزیر اعظم کی برسی، عمران خاں سے استعفے کا مطالبہ

پاکستان میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے پروگرام میں، وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ دوہرایا گیا۔

رپورٹوں کے مطابق گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے مرکزی پروگرام سے خطاب میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے کے لئے سوچ کی ضرورت ہوتی ہے جو ان میں نہیں پائی جاتی۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ جب تم مانتے ہو کہ تم سے ملک نہیں چل رہا ہے تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔
گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر ا‏عظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے مرکزی پروگرام سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ، بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈیم ایم میں شامل تمام دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما، چار ٹر آف ڈیموکریسی کو آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بقول ان کے بڑھی ڈھٹائی سے ٹی وی آکر اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں کام کرنا نہیں آتا۔

ٹیگس