Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں اب بھی کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد دو ہزار کے قریب

دنیا میں کورونا کی ابتدا چین سے ہوئی اور پاکستان میں اس کی ابتداء کراچی سے ہوئی پھر یکے بعد دیگرے کیسز میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے اور 1974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 488 ہے اور اب تک 9 ہزار 929 اموات ہوچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 ٹیسٹ کیے گئے اور وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 65 لاکھ 89 ہزار 317 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور ویکیسن کی تیاری میں مصروف ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت 34 ویکسینز فیزون، 14 ویکسینز فیز ٹو اور 11 ویکسینز فیز تھری میں ہیں، جن میں سے کچھ کو مشروط اجازت مل گئی ہے۔

ٹیگس