Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • اپنی سیاست چمکانے کے لئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے جمہوریت کے علمبردار نہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کے دفتر سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق مشیر پارلیمانی امور سے گفتگو کے دوران اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔

صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کسی کا نام نہیں لیا تاہم ان کا یہ بیان حالیہ دنوں میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور اداروں کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کو ظاہر کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے پاکستان کی گیارہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم اس وقت وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک چلا رہا ہے۔ اس اتحاد نے ملک کے مختلف شہروں میں کئی جلسے کیے ہیں اور اس نے وزیرا‏عظم سے آئندہ ماہ جنوری کے اختتام تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

حکومت کا کہنا ہے اپوزیشن کے رہنما اپنے غیر قانونی اقدامات اور بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اُس پر نشانہ سادھے ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس