پاکستان، مزید دو ہزار کورونا میں مبتلا اور پچاس سے زائد اموات
Jan ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بہت حد تک قابو میں آگئی ہے اور صحتیابی کی شرح نوے فیصد سے بڑھ چکی ہے۔
پاکستان کے قومی کورونا کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار ایک سو اٹھارہ نئے مریضوں اور باون اموات کا اندراج کیا گیا لیکن اس دوران چار ہزار سے زائد کورونا کے مریض مکمل طور پر شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ بانوے ہزار پانچ سو چورانوے ہو چکی ہے جن میں سے دس ہزار چار سو اکسٹھ افراد انتقال کر چکے ہیں اور چار لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو ترانوے افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر تینتس ہزار سات سو چالیس رہ گئی ہے۔