Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے قہر میں کمی

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بہت حدتک کمزور پڑچکی ہے اور یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد متاثرین سے زیادہ ہے۔

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار چار سو آٹھ نئے مریضوں اور اکتالیس اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران تین ہزار چھے سو چھے کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ چھے ہزار سات سو ایک ہو چکی ہے جن میں سے دس ہزار سات سو سترہ افراد انتقال کر چکے ہیں اور چار لاکھ اکسٹھ ہزار نو سو ستتر افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چونتیس ہزار سات ہے جن میں سے دو ہزار تین سو چالیس افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ٹیگس