پانچ پرانے بلے باز باہر اور 9 نئے کرکٹرز قومی ٹیم کا حصہ
پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 9 نئے کھلاڑیوں کے ساتھ 20 رکنی قومی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہےا۔
پاکستان کی قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں 9 نئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے شان مسعود، حارث سہیل، نسیم شاہ، محمد عباس اور ظفر گوہر کو ٹیم سے ڈراپ کیا جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھانے والے حسن علی، تابش خان، کامران غلام، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے گھریلو کارکردگی کو بھی ترجیح دی ہے جب کہ شاداب خان اور امام الحق کو فٹنس مسائل کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ 20 رکنی ٹیم میں بابر اعظم کپتان، محمد رضوان نائب کپتان، عابد علی، اظہرعلی، فواد عالم، عمران بٹ، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی اور تابش خان شامل ہیں۔