اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار
لاپتہ افراد کے ایک کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ سال سے لاپتہ ایک شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اس کے لئے وفاقی حکومت ذمہ دار ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی کے ساتھ استفسار کیا ہے کہ کیا وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو جرمانہ کیا جائے؟
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ عدالت نے مذکورہ دونوں عہدیداروں کو عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آئین کے تحت چلنے والی سوسائٹی میں جبری گمشدگی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جاسکتی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ملک کے اٹارنی جنرل اس کیس میں عدالت کو مطمئن نہ کرسکے تو وزیر اعظم اور کابینہ پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔